Results 1 to 2 of 2

Thread: کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

    کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

    لوگ اکثر یہ خیال کرتے ہیں کہ کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔وُہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈال دیں وہاں مٹی سونا بن جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہار اور جیت ایک ہی سکے Ú©Û’ دو رُخ ہیںمگر یاد رکھیں ہار جیت اسباب نہیں نتائج ہیں۔جو لوگ ہارنے Ú©Û’ ذائقے سے نہ آشنا ہیں وُہ جیت کا مزہ کبھی نہیں Ú†Ú©Ú¾ سکتے۔ جیت کیلئے پہلے ہارنا پڑتا ہے۔ اور کہا جائے کہ بار بار ہارنا پڑتا ہے تو بھی غلط نہ ہو گا۔ تھامس ایڈسن Thomas EdisonÙ†Û’ بلب ایجاد کرنے کیلئے دس ہزار مرتبہ ناکامی کا منہ دیکھا تب کہیں جا کر دنیا Ù†Û’ راتوں میں جگمگ کرتا بلب پایا۔ کسی Ù†Û’ اُن کا دل توڑنے کیلئے کہا کہ بس کرو تو اُن کا کہنا تھا کہ مُجھے نو ہزار ایسے طریقے پتہ ہیں کہ جب بلب نہیں بنتا۔ دنیا بھر میں بچوں Ú©ÛŒ مقبول ترین کتابوں کا سلسلہ ہیری پوٹر Harry PotterÚ©ÛŒ مصنفہ جے۔کے ۔رولنگ سٹون Ú©Ùˆ آٹھ ممتاز پبلشرز Ù†Û’ رد کر دیا تھایہاں تک کہ نویں پبلشر Ú©ÛŒ آٹھ سالہ بیٹی Ú©Ùˆ ناول کا مسودے کا پہلا باب مل گیا ۔بچی بہت بے تاب تھی کہ جلد از جلد پوری کتاب ختم کر Ù„Û’ اس لئے اُس Ù†Û’ اپنے والد سے ضد Ú©ÛŒ کہ اُسے باقی ناول بھی Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©Ùˆ دیا جائے۔ بس اسی بات سے خوش ہوکر پبلشر Ù†Û’ کتاب چھاپ دی جس Ú©ÛŒ پہلے ہی سال پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو گئیں جس Ù†Û’ ہیری پوٹرکو سلسلے Ú©Ùˆ بچوں Ú©ÛŒ مقبول ترین کتاب بنا دیا۔ اسی طرØ+ ولیم گولڈنگ Ú©Û’ مشہور ناول لارڈ آف دی فلائز Lord of the FliesÚ©Û’ مسوددہ Ú©Û’ بیس بار رد کیا گیا مگر اب اِسے انگلش ادب Ú©Û’ شاندار ترین ناولوں میں سے ایک جانا جاتا ہے۔ معروف ٹرینر اور مصنف جیک کین فیلڈ Ú©ÛŒ شہرہ آفاق کتاب Ú†Ú©Ù† سوپ فار دی سول Chicken Soup for the SoulÚ©Ùˆ 240سے زائد پبلشرز Ù†Û’ فضول ترین کتاب قرار دے کر شائع کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سلسلے Ú©ÛŒ اب تک 5کروڑ سے زیادہ کتابیں فروخت ہو چُکی ہیں۔ بچوں Ú©Û’ معروف کارٹون بنانے والی کمپنی Ú©Ùˆ اپنا پہلا سپانسر تلاش کرنے میں 302لوگوں سے ’’نہ‘‘ سُننا Ù¾Ú‘ÛŒ تب جا کر پہلی کارٹون فلم بن سکی اور اب اِسے دنیا Ú©ÛŒ سب سے بڑی کمپنی مانا جاتا ہے۔برگر بنانے والی کمپنی Ú©Û’ مالک کرنل سینڈرز Ú©Ùˆ 1009لوگوں Ù†Û’ انکار کیا تب جا کر کہیں اُن Ú©Û’ Ú†Ú©Ù† Ú©ÛŒ ترکیب Ú©Ùˆ خریدنے کیلئے Ø+امی بھری گئی جس Ú©ÛŒ آج دنیا بھر میں ہزاروں برانچیں ہیں۔ سادہ لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ کامیابی Ú©ÛŒ پہلی سیڑھی ناکامی ہے Û”

    کامیابی سے متعلق7فکری مغالطے اور ان کا Ø+Ù„
    تØ+ریر : پرفیسر ضیا Ø¡ زرناب
    کے مضمون سے انتخاب
    2gvsho3 - کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

    2gvsho3 - کامیاب لوگ کبھی ناکام نہیں ہوتے؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •